the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
بہادر پورہ میں جلسہ اصلاح معاشرہ۔ مولانا یوسف پیر زادہ کا خطاب
حیدرآباد۔ 15۔ دسمبر (راست) ہمیں ہر تکلیف اور ہر خوشی و راحت اللہ ہی کی طرف سے ملتی ہے۔ ہمارا ایمان اور ہمارا یہ یقین ہونا چاہئے کہ اللہ کے سوا کوئی اور غیبی طاقت نہیں۔ تمام تر طاقتوں کا مالک اللہ تبارک و تعالی ہے۔ وہم کا دوسرا نام شرک ہے۔ان خیالات کا اظہار مولانا یوسف پیر زادہ خطیب مسجد فیصل سالم مانصاحب ٹینک نے آج یونیورسل ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام محمود گلشن فنکشن ہال بہادر پورہ میں منعقدہ جلسہ بعنوان ’’قرآن و سیرت کی روشنی میں اصلاح معاشرہ‘‘ سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم میں بارہا اس بات کی طرف متوجہ کیا گیا کہ تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوگا جب تک اللہ کی اس میں مرضی شامل نہ ہو۔ مولانا یوسف



پیر زادہ نے سورۃ یونس کی آیات کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پر توکل کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیطان کا زور ان پر چلے گا جو شیطانی اعمال میں مبتلا ہوں گے۔ مشرکانہ عمل کرنے سے ہی اللہ سے دور اور شیطان کے قریب ہوتے ہیں۔ مولانا یوسف پیر زادہ نے کہا کہ مسلمان وہم پرستی سے باہر نکلیں اور اس بات کو اپنے ذہن نشین کرلیں کہ غیبی طاقت غیر اللہ کی نہیں غیبی طاقت صرف اللہ ہی کی ہوتی ہے۔ مولانا نے کہا کہ آج مسلمان‘ مہینوں‘ دنوں اور تاریخوں کی نحوست کے عقیدہ میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں جوکہ دنیا و آخرت میں نقصان کا باعث ہوگا۔ داعی جلسہ عبدالرحیم خان نے مہمانوں و شرکاء کا خیر مقدم کیا اور آخر میں شکریہ ادا کیا۔ جلسہ کی کارروائی جناب عبدالحلیم خان نے چلائی۔ خواتین کے لئے پردہ کا انتظام رکھا گیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.